پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ امید کرتا ہوں آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھےکوئی پریشانی نہیں،آپ ہمیشہ فائٹر رہے ہیں۔
Get well soon Skipper I’m not worried I know you’ve always been a fighter @ImranKhanPTI ?????? pic.twitter.com/chydUoVaFK
— Daren Sammy (@darensammy88) March 20, 2021
وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ہو گیا
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
گور نر پنجاب چودھری سرور نے وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چودھری سرور کا کہنا ہے کہ عوام وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، کورونا میں مزید شدت بہت خطرناک ہے احتیاط لازم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اللہ جلد صحتیاب کرے ، براہ مہربانی اس کو کورونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے، اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں، احتیاط کریں۔
