اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر کڑی نکتہ چنینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگار ایک دوسرے سے سیاسی خود کشی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
شیخ رشید کی نواز شریف کو خصوصی سرٹیفیکٹ کی پیشکش
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مشیر بابر اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کریش لینڈنگ ہوئی ہے۔
پی ڈی ایم کی کریش لینڈنگ۔ میاں مفرور واپسی پر تیار نہیں۔ بیٹی مغرور، سب کو dictate کرنے میں ناکام۔ اکتوبر سے مارچ تک، استعفے آئے نہ لانگ مارچ کی تاریخ۔ 11 کھلاڑی، 11 طرف بیٹنگ۔ سیاسی بے روزگار ایک دوسرے سے سیاسی خودکشی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) March 16, 2021
سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا کہ میاں مفرور واپسی پر تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرور بیٹی سب کو ڈکٹیٹ کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
نواز شریف، زرداری اور زرداری نواز شریف کو استعمال کرنیکی کوشش کررہے ہیں، اسد عمر
ہم نیوز کے مطابق ممتاز قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ اکتوبر سے مارچ تک استعفے آئے اور نہ ہی لانگ مارچ کی تاریخ آئی ہے۔
بیگم صفدر نے آخرکار زرداری کو اپنا باپ بنالیا، شہباز گل
اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ گیارہ کھلاڑی 11 اطراف بیٹنگ کررہے ہیں۔
