الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی نشست این اے 249 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کا بطور سینیٹر نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا، امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے۔
این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے امیدواروں کے کاغذات کی ا سکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی۔
امیدوار ریٹرننگ افسر کی فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے، این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے 3 مارچ کو قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفی دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی کوشش سینیٹ الیکشن سے بھاگنا تھی لیکن ناکام ہوگئی، بلاول
وفاقی وزیر کے وکیل نے استعفی عدالت میں پیش کیا تھا۔ فیصل واوڈا نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنا استعفیٰ جمع کرایا تھا۔
