امریکہ میں زوم پر جج نے ورچوئل کارروائی کا آغاز کیا تو وکیل کی ویڈیو پر بلی کا فلٹر آن ہو گیا ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وکیل کو یقین دہانی کرانی پڑی کہ وہ بلی نہیں بلکہ وکیل ہی ہیں۔
دوران سماعت وکیل کے اسٹنٹ نے بلی کا فلٹر بند کرنے کی کوشش کی اس دوران وکیل نے جج کو یقین دلانے کے لیے آوازیں لگائی کہ یہ میں ہی ہوں کوئی بلی نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ کی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے شخص کی کیس کی سماعت کے دوران جج کے ساتھ فلرٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو آن لائن زوم کال پر جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ملزم نے جج دیکھتے ہی تعریفی کلمات کہنا شروع کر دیئے۔ اس نے کہا کہ جج آپ سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں، آپ بےحد خوبصورت ہیں۔

ملزم دوران سماعت جج کی خوبصورتی کی تعریف کرتا رہا جس پر جج نے کہا کہ ‘ٹھیک ہے مسٹر لوئس. چاپلوسی سے آپ ہر جگہ کامیاب ہو جاتے ہوں گے مگر یہاں نہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
درحقیقت ملزم کی جج کو متاثر کرنے کے لئے کی گئی تعریفیں زیادہ کام نہ آئیں، انہوں نے لوئس کو 5،000 کے بانڈ جاری کرنے تک جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق لوئس اس سے قبل چار سال قید میں گزار چکا ہے۔
