معروف اداکارہ ارمینہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ایک انوکھا تجربہ شیئر کیا ہے۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’محبتیں چاہتیں‘ میں منفی کردار ادا کرکے خوب داد سمیٹنے والی ارمینہ خان نے ایک مشروب پیا جس کا نام ’روز لیٹے‘ ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ارمینہ خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں تحریر کیا کہ میں نے جو مشروب پیا اس کا نام ’روز لیٹے‘ ہے مگر اس کا ذائقہ مشہور مشروب روح افزا جیسا ہے۔
View this post on Instagram
ارمینہ خان نے پوسٹ کے آخر میں تحریر کیا کہ بہتر یہی ہوتا کہ میں روح افزا پی لیتی۔
اداکارہ ارمینہ خان اکثر سماجی معاملات پر بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں اور متنازعہ معاملات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے نہیں کتراتیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارمینہ خان نے شادی کا اعلان کردیا
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’دلدل‘ میں ارمینہ نے ایک ایسی خاتون کا کردار نبھایا تھا جس کا شوہر بیرون ملک چلا جاتا ہے اور خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس ڈرامے میں ارمینہ کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔
