کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق جب کہ مزید 1292 متاثر ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 642 ہو گئی ہے جب کہ 2 ہزار 962 اموات ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 716 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 72 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 989 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 816 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی
دوسری جانب کہ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 578 ہو گئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 543 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا سے مزید 45 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبہ بھر میں میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہزار36 ہو گئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار356 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صوبہ بھر میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 98 ہزار 601 ہوگئی ہے۔