لاہور: ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 578 ہو گئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 543 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا سے مزید 45 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبہ بھر میں میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہزار36 ہو گئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار356 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صوبہ بھر میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 98 ہزار 601 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد4 لاکھ 482 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سےمزید 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار91 ہے۔
پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 43 ہزار286 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور49ہزار105 زیر علاج ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد30 ہزار408، خیبرپختونخوا میں74 ہزار370، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار578، بلوچستان میں 17 ہزار187، آزاد کشمیر میں 6 ہزار933 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے5شہروں میں کورونا تیزی سے پھیلنے کا انکشاف
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار935، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 369، اسلام آباد میں 318، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 167 اور آزاد کشمیر میں 169 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
