اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ افتخار فراز یہ ہے کہ چور کو چور اور لٹیروں کو لٹیرا کہیں۔
مولانا صاحب! معاشی بحران پیدا کرنیوالے آپ کے دائیں بائیں کھڑے تھے،شبلی فراز
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شرمندگی انہیں ہو جنہوں نے غریبوں کے مال پر ہاتھ صاف کیا۔
انہوں ںے کہا کہ شرمندگی انہیں ہو جو عوام سے لوٹی دولت لانچوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چوروں کو قصیدوں سے سرفراز نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ذاتیات پر اترنے کے بجائے سندھ حکومت کے ترجمان عوام کے مسائل کا جواب دیں۔
اپوزیشن کا بیانیہ اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، شبلی فراز
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا بھی جواب دیں۔
