اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ نئےچارٹرآف ڈیموکریسی کی بات کرنے والے بتائیں کہ میثاق معیشت، میثاق جمہوریت اور ٹروتھ کمیشن کا کیا بنا؟
مولانا صاحب! معاشی بحران پیدا کرنیوالے آپ کے دائیں بائیں کھڑے تھے،شبلی فراز
ہم نیوز کے مطابق ممتاز قانون دان بابر اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں استفسار کیا ہے کہ تھر کو پیر بنانے کا کیا بنا؟
نیا چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کرنے والے بتائیں میثاقِ معیشت، میثاقِ جمہوریت، ٹروتھ کمیشن اور تھر کو پیرس بنانے کا کیا بنا؟ قوم، ملک، سلطنت منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور پی ڈی ایم والے، مودی کے بیانیے کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) November 8, 2020
سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم، ملک اور سلطنت منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
چور کو عزت دو موومنٹ کوئٹہ میں بھی پٹ گئی، بابر اعوان
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے، مودی کے بیانیے کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔
