لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو دوسری مرتبہ عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو جاوید اختر کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے، فیاض الحسن چوہان
نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان بطور صوبائی وزیر کالونیز اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
دوسری جانب فیاض الحسن چوہان وزیراطلاعات کےعہدے سے ہٹائے جانے پر بےخبر نکلے۔
صحافی نے ان سے سوال کیا آپ عہدے سے ہٹائے جانے پر آپ کیا کہیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ مجھےعہدے سے ہٹائے جانے کاعلم ہی نہیں ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب تعینات کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گی۔
