کراچی:جماعت اسلامی کی کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔
ہڑتال کے سلسلے میں شارع فیصل ،ملیر اورکا لا بورڈ کے مقامات پردھرنا بھی جاری ہے۔
دھرنے کے باعث شارع فیصل کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس کی نقل و حمل معطل ہے۔

رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری بھی متاثرہ مقامات پر پہنچ گئی ہے ۔
رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی بحال کرانے کی کوشش میں مظاہرین کی پکڑدھکڑ شروع ہوگئی ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت پر 27اپریل کو ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔
پاک سرزمین پارٹی اور جماعت اسلامی نے شہر میں جاری لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے بھی کیے تھے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
