کراچی: سینئر صحافی قیصر محمود کو آہوں و سسکیوں کے ساتھ ڈیفنس فیز ایٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ مسجد علی ڈیفنس میں ادا کی گئی۔
معروف شاعر اور ماہر تعلیم پروفیسر عنایت علی خان انتقال کر گئے
مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات، صحافیوں اورعزیز و رشتہ داروں کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ہم نیوز کے مطابق سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار قیصر محمود کا صبح کراچی میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے۔
مرحوم کو آج صبح طبیعت زیادہ خراب ہو جانے پر اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
داعی اجل کو لبیک کہنے والے سینئر صحافی قیصر محمود نے ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے اداروں میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا۔
اردو کے ممتاز شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کا انتقال ہو گیا
قیصر محمود عرصے تک جرمنی کے خبر رساں ادارے اور وائس آف امریکہ سمیت دیگر غیر ملکی نشریاتی اداروں سے وابستہ رہے تھے۔
مرحوم نے روزنامہ جسارت اور جنگ گروپ کے اخبارات میں بھی خدمات سر انجام دیں۔ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انہوں نے آن لائن نیوز سروس کی بھی نگرانی کی تھی۔
ممتاز سینیئر صحافی قیصر محمود کراچی پریس کلب کے عہدیدار بھی رہے۔ انہیں صحافتی حلقوں میں اصلاح پسند استاد اور نقاد کے طور پر جانا جاتا تھا۔
سینیئر صحافی اور کالم نویس ادریس بختیار انتقال کر گئے
قیصرمحمود کے انتقال کی خبر پر ملک کے سیاسی و سماجی حلقوں سمیت صحافتی برادری نے نہایت دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اس پر اجر عظیم کی بھی دعا کی ہے۔
