اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی کم تعداد بروقت اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کی وجہ سے ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ’ماسک فار آل‘ مہم کا اجراء کر دیا
ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس نے ہمیں اس طرح متاثر نہیں کیا جس طرح اس مہلک وبا نے امریکہ اور یورپ کو کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو چین سے واپس نہ بلانے کا فیصلہ درست تھا۔
ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود روزآنہ کی بنیاد پر صورتحال کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ملک میں ماسک فار آل کمپین کا بھی اجرا کردیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے دی چین اسٹورایسوسی ایشن پانچ ملین ماسک تقسیم کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مظہرہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ماسک کے ساتھ دستانوں کے استعمال کوبھی فروغ دیا جانا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اس ضمن میں کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں 42 لاکھ سے زائد لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ دنیا میں کورونا سے دو لاکھ 84 ہزار اموات ہوئی ہیں اور 15 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے۔
پی پی نے پارلیمنٹ کا اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دے دی
پی پی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی تجویز پیش کی تھی کہ پارلیمنٹ کے اجلاس مؤخر کردیے جائیں۔
