لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر ہلال احمر پنجاب نے گنگارام اور میواسپتال لاہورمیں محفوظ این 95 ماسک تقسیم کردیے۔
ہلال احمر پنجاب کی جانب سے دونوں اسپتالوں میں 2 ہزار این 95 ماسک ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے میں تقسیم کیے گئے۔
مزید پڑھیں: کراچی: گھر سے نکلنے کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار
چیئرمین ہلال احمر پنجاب شیخ احمد فاروق نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں 18 ہزار این 95 ماسک کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی اس مشکل گھڑی میں ہلال احمر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور تمام اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتا ہے۔
