گلگت: گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 8 مزید کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی۔
محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں کو فوری طور پر آئسولیشن سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا کا خطرہ، گلگت بلتستان کے تعلیمی ادارے یکم اپریل تک بند رہیں گے
محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان میں 82 افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ آئندہ 2 روز میں عوامی مقامات پر سپرے کا آ غا ز کر دیا جائے گا۔
