اسلام آباد: کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ایوبیہ میں چیئر لفٹ سروس معطل کر دی گئی۔
ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا اور فیصلے کا اطلاق تاحکم ثانی ہو گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعدادمزید بڑھ ہوگئی
ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چورانوے تک پہنچ گئی جن میں سے چھیہتر کا تعلق صرف سندھ سے ہے۔
ایمرجنسی کور گروپ کے اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چودہ لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
لاہور میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آچکا ہے۔ بلوچستان میں چھ، اسلام آباد میں پانچ اور گلگت بلتستان کے بھی تین شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہوچکی ہے۔
متاثرہ کیسز میں سے دو مریضوں نے بیرون ملک سفر نہیں کیا جب کہ دو مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے محکمہ آثار قدیمہ نے خیبر پختونخوا میں تمام سائٹس اور عجائب گھر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اپنی نوعیت کا پہلا گندھارا فیسٹیول بھی منسوخ ہوگیا۔
کالاش کا سالانہ مذہبی تہوار چلم جوشی بھی صورتحال سنبھلنے تک منسوخ کردیا گیا ہے۔
