لاہور: ہیلتھ ڈیکلرپشن کارڈ کی یقین دہانی تک کسی بھی جہاز کو برج فراہم نہیں کیاجائے گا۔ یہ ہدایت ڈی جی سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔
کورونا سےمتعلق اجلاس: ہمیں اپنی سرحدیں بند کر دینی چاہئیں، وزیراعلی سندھ
ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام ایئر لائنز کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نے واضح طور پر کہا کہ تمام ائیرلائنز کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ہیلتھ ڈیکلرپشن کارڈ کی یقین دہانی لینڈنگ سے ایک گھنٹہ قبل کنٹرول ٹاور کو کرائیں گی۔
وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا، وزیر اطلاعات سندھ
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی سی اے اے نے دوران اجلاس کہا کہ ہدایت پرعمل نہ کرنے والی ایئر لائنز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کورونا وائرس کے خدشے کے پیس نظر صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کے اسکریننگ کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چار ہیلتھ ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی جانب سے اس ضمن میں 20 رکنی اسٹاف بھی ایئر پورٹ پر تعینات کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس: حکومت بلوچستان نے وفاق سے مدد طلب کرلی
صوبہ خیبر پختونخواہ میں اب تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ صوبائی حکومت نے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں۔
