اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے سات منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں نئے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہرجگہ تنقید ہوتی تھی کہ کدھر ہیں گھر، کہاں ہے ہاؤسنگ اسکیم، قومی اسمبلی میں بھی تنقید کی گئی کہ کہاں ہیں گھر،کہاں ہےنیا پاکستان؟
یہ بھی پڑھیں: کم لوگ امیر اور زیادہ غریب ہوں تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ یہاں تک پہنچنےمیں ہمیں ڈیڑھ سال لگا، ہاوسنگ اسکیم کیلئے اتھارٹی بنانی پڑی،اسٹرکچربنانا پڑا۔ یہ 20 ہزارآغاز ہے ہمیں پانچ سال میں 50 لاکھ گھربنانے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں منہگائی کم ہورہی ہے، ان انٹرسٹ ریٹ بھی کم ہوگا جس سے لوگ آسانی سےقرض حاصل کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسٹرپلان بنا رہے ہیں کہ شہرکےاردگرد گرین ایریا ہواور شہربغیرپلاننگ کےنہ پھیلتےجائیں کیونکہ اس سے مزید مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھتا تو آج کھڑا نہیں ہوتا، عمران خان
انہوں نے بتایا کہ شہروں کےوسط میں کچی آبادیاں ہیں، اس کیلئے بھی منصوبے لا رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرپرچھت لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے،لاہورمیں دیکھا سڑکوں پرلوگ سوئےہوئےہیں، کسی نےان لوگوں کےبارے میں نہیں سوچا، ہم نے ان لوگوں کے لیے 160پناہ گاہیں ہیں جو ملک بھر میں کام کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کےمسائل ہوں توپوراخاندان غربت میں چلاجاتاہے،غریب آدمی کوعلاج معالجے کی سہولت کے لیے صحت کارڈزلائےگئے ہیں۔
