ہالی ووڈ اسٹار ڈیوائن جانسن دی راک کے نئے شاہکار فلم ’جنگل کروز‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی بچوں اور بڑوں سب کو اپنا دیوانہ بنالیا۔
گزشتہ روز ڈزنی فلمز کی اس نئی پیشکش ’جنگل کروز‘ کا ٹریلر اور پوسٹر ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھا گیا۔
جنگل کروز میں دی راک اور ایملی بلنٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم میں جانسن کشتی کے کپتان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ہیروئن کو جادوئی شفا بخش درخت کی تلاش کے مشن پر لے کے جاتا ہے۔

جنگل کروز میں یہ تلاش اتنی آسان نہیں ہے کیونکہ ایمیزون کے جنگل میں خطرناک درندے، زہریلے سانپ اور سب سے بڑھ کر دنیا کو نقصان پہنچانے والے شیطان بھی پائے جاتے ہیں۔

اس خطرناک سفر کی فلمی داستان کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی بچوں بڑوں سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

یہ فلم پاکستان سمیت دنیا بھر میں 24 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
