اسلام آباد: کروناوائرس کے پھیلاؤ کے بعد چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ چین سے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/228930/” position =”left”]
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ کو 11 فروری تک جواب عدالت میں جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر جدون کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی تھی۔
