اسلام آباد: گزشتہ چند سالوں میں بجلی سی چلنے والی گاڑیوں نے حیرت انگیز ترقی کی ہے مگر یہ خوف کہ اگر چلتی گاڑی کی بیٹری ختم ہو جائے تو اس صورت حال سے کیسے نمٹا جائے گا، تاحال بہت سے لوگوں کو پٹرول یا ڈیزل کی بجائے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں استعمال کرنے سے روک رہی ہے۔
پنسیلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی نے ایک ایسی لیتھیم این بیٹری ایجاد کی ہے جو 10 منٹ میں کار کے ڈرائیونگ وقت میں 200 میل کا اضافہ کر سکتی ہے۔
یونیورسٹی کی ٹیم نے نَکل سے بنا ایک خاص قسم کا حرارتی نظام تیار کیا ہے جس میں تیس سیکنڈ سے کم وقت میں بیٹری کا درجہ حرارت سیٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے یہ جانا کہ ایسی بیٹریاں جنہیں 60 ڈگری درجہ حرارت تک پہلے ہی حرارت دی جا چکی ہو وہ 1700 چارجز تک قابل استعمال رہتی ہیں۔
محققین نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل قریب میں ہی یہ ٹیکنالوجی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی کیونکہ اس بیٹری میں استعمال کیے جانے والے الیکٹروڈز عام طور پر مارکیٹ میں مل جاتے ہیں۔
سائنسدانوں کا اگلا ہدف 5 منٹ میں گاڑی کو پانچ منٹ میں چارج کرنے والی بیٹری بنانا ہے۔
