لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ شیخ رشید کو ہدایت دے میں ان کے بیان پر کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
لندن کے برج اسپتال میں نواز شریف کا چیک اپ کرایا گیا جہاں ماہر امراض قلب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اسپتال میں داخل ہونے کا مشور دے دیا۔ نواز شریف کا جمعرات کو ایک ٹیسٹ لیا جائے گا اور اس کی رپورٹ کے بعد ہی مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔
نواز شریف کے چیک اپ کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز ہیماٹولوجسٹ کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں اور اس کے بعد مزید علاج کا فیصلہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں حکومت کو ججز پر اعتماد نہیں تو انہیں بدل لیں، سعید غنی
صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ میں نے شیخ رشید کی کسی بات کا کبھی کوئی جواب نہیں دیا، صرف اتنا کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ شیخ رشید کو ہدایت دے۔
