اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہےکہ عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ اسپورٹ سے متعلق امداد بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام کے سبب عالمی بینک نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
The World Bank has restored Budgetary Support to Pakistan on account of strengthening of economic stability. Both ADB and WB had suspended budgetary support to Pakistan during 2017 due to rising macroeconomic imbalances that had arisen in the economy at that time.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 22, 2019
یاد رہےعالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک نے 2017 میں معاشی عدم استحکام کے باعث امداد معطل کی تھی۔
واضح رہے گزشتہ ماہ عالمی بینک کے سربراہ نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کے لیے مکمل معاونت کا اعادہ کیا تھا۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/189461/” position =”left”]
منیجنگ ڈائریکٹر عالمی بینک ایکسل وان ٹراٹسن برگ نے کہا کہ پاکستان کو عالمی بنک کے دستیاب وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
خیال رہے رواں سال اگست کے مہینے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں برآمدات کے فروغ اور تجارتی فضا بہتر بنانے کےلیے 50 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اے ڈی بی نے 50 کروڑ ڈالرز قرض دینے کا اعلان کردیا
اے ڈی پی نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ قرض کے ذریعے کاروبار آسان بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے، اس کے ذریعے پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
