لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان عوام کے لئے ذہنی تشدد ہیں، جس طرح کی وہ باتیں کرتی ہیں عوام نے ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کے موقع پر طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے امریکہ اور واشنگٹن کے دورے مشکوک ہیں جو صرف اقتدار کو بڑھاوا دینے کے لئے کئے گئے ہیں۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/200802/” position =”left”]
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کشمیر کا جان بوجھ کر سودا کیا ہے، ڈینگی سے لے کر کشمیر تک کوئی مسئلہ حل نہ ہوا کیونکہ یہ سلیکٹڈ ہیں۔
یاد رہے کہ منگل کی دوپہر جب پاکستان میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا تو ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فردوس اعوان نے کہا تھا کہ’جب کوئی تبدیلی آتی ہے تو نیچے بے تابی ہوتی ہے، تو یہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے بھی کروٹ لی ہے کہ اس کو بھی اتنی جلدی یہ تبدیلی قبول نہیں ہے‘۔

