دوحہ: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد طالبان سے مذاکرات کے نئے دور کے لئے قطر کے شہر دوحہ پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکہ طالبان کےساتھ انخلا کا نہیں بلکہ امن کا معاہدہ چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: زلمے خلیل زاد کے دورۂ پاکستان پر امریکی سفارتخانے کا اعلامیہ
انہوں نے کہا کہ ہم ایسا امن معاہدہ چاہتے ہیں جس سے فوجی انخلا ممکن ہوسکے۔
Just got to #Doha to resume talks with the Taliban. We are pursuing a #peace agreement not a withdrawal agreement; a peace agreement that enables withdrawal. Our presence in #Afghanistan is conditions-based, and any withdrawal will be conditions-based.
— U.S. Special Representative Zalmay Khalilzad (@US4AfghanPeace) August 2, 2019
زلمےخلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے اشارہ دیا ہے کہ وہ معاہدہ چاہتے ہیں اور امریکہ بھی ایک اچھے معاہدے کے لئے تیار ہے۔
اس سے قبل امریکی نمائندہ نے پاکستان کا بھی دورہ کیا جس میں انہوں نے وزیرِاعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اہم سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور افغان امن عمل پر بات چیت کی۔
