اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پورے ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے پر وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری عرفان علی کی تعریف کی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمر ایوب اور سیکرٹری عرفان علی نے جس انداز میں بجلی چوروں کا تعاقب کیا اور نظامِ رسد میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے کام کیا، وہ لائق تحسین ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی کاوشوں کی بدولت قوم کو پہلی مرتبہ لوڈ شیڈنگ سے پاک رمضان جیسی بیش قیمت نعمت میسر آئی۔
عمر ایوب اور سیکرٹری عرفان علی نے جس انداز میں بجلی چوروں کا تعاقب کیا اور نظامِ رسد میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے کام کیا، وہ لائق تحسین ہے۔ انکی کاوشوں کی بدولت قوم کو پہلی مرتبہ لوڈ شیڈنگ سے پاک رمضان جیسی بیش قیمت نعمت میسر آئی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 5, 2019
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کی کارکردگی اور عمران خان کی تعریف
چند روز قبل بھی انہوں نے عمر ایوب اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے آٹھ ماہ کے عرصے میں 81 ارب روپے اضافی اکٹھے کیے۔
