خیبر: وزیراعظم عمران خان خیبرپختونخوا (کے پی) کے علاقہ وادی تیراہ کے اسپورٹس گالا میں شریک ہوئے۔
باغ امن میلے کے اسپورٹس گالا میں وزیراعظم کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔ باغ امن میلے میں مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، وزیراعظم کی آمد کے بعد پرجوش نوجوانوں نے روایتی رقص بھی پیش کیا۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور کے دستے نے وزیراعظم کو سلامی بھی پیش کی، تقریب کے دوران قومی نغمے بھی پیش کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کیخلاف لڑنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، عمران خان
وزیراعظم نے اسپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات کے علاوہ ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر علاقہ میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا تاہم مقامی افراد مکمل صبر و تحمل سے تقریب میں موجود رہے۔
