پاکستان کے معاشی حب کراچی کو رہائش اختیار کرنے کے لیے دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ میں اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 133 شہروں کی فہرست میں کراچی کو چھٹا نمبر دیا گیا۔
کراچی نے اس فہرست میں شامل بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کو بھی مات دی جسے آٹھواں سستا ترین شہر قرار دیا گیا۔
فہرست میں وینزویلا کے شہر کراکس کا پہلا، شام کے شہر دمشق کا دوسرا جبکہ ازبکستان کے شہر تاشقند کا تیسرا نمبر تھا۔
سروے میں ان شہروں میں رہنے والے افراد کی جانب سے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیے جانے والے اخراجات کا ایک دوسرے سے موازنہ کرکے دنیا کے مہنگے ترین اور سستے ترین شہروں کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب پیرس، ہانگ کانگ اور سنگاپور دنیا کے سب سے مہنگے ترین شہر قرار دیے گئے۔
