نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ عالمی طاقتیں روس اور یوکرائن کے مابین تعلقات میں بہتری لانے میں مدد کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرائن کی علاقائی سالمیت کا احترام کرے اور بدترین حالات سے بچے۔ روس نے یوکرائن کے بحری بیڑے اور اس کے عملے کو سمندری حدود سے یرغمال بنا لیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ معاملات بہتر ہوجائیں گے، وہ با معلق بات چیت کیلئے بین الاقوامی کوششیں کررہے ہیں۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/109623/” position =”left”]
گوتیریس نے بیونس ائیرز کے 20ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اس معاملے کو اپنی بات چیت کا موضوع بنایا تھا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے جی 20 پر جہاز میں بھی ملاقات کی تھی۔
یوکرائن کے صدر پیٹررو پورشینکو نے جمعہ کو ٹویٹ کی تھی جس میں اعلان کیا کہ یوکرائن نے 16 سے 60 سال عمر کے روسی باشندوں کو اپنے ملک میں داخلے سے روک دیا ہے۔ روسی مسافروں پر پابندی اس لیے لگائی گئی کہ تاکہ ماسکو کو یوکرائن کی سرزمین پر جنگ کرنے سے روکا جاسکے ۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/110107/” position =”left”]
دوسری طرف غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرائن کے تین کمانڈو کو روس سے ملحقہ ریاست کریمیہ کے قریب گرفتار کیا گیا تھا، اُ ن کو مزید تحقیقات کیلئے ماسکو منتقل کردیا ہے ۔
روس کا کہنا ہے یوکرائن نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ یوکرائن کا کہنا ہے اُس کے جہازعالمی سرحدی قوانین کے مطابق نقل وحرکت کررہے ہیں۔
یوکرائن کے صدر نے معاملے پر یورپ سے مدد کی اپیل کی تاہم اسے مسترد کردیا گیا۔
