کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
کوئٹہ میں سنجرانی ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ عبدالقدوس بزنجو اور رکن صوبائی اسمبلی سردار سرفراز ڈومکی نے اپنے استعفے دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔
عبدالقدوس بزنجو نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے حلقوں میں مداخلت ہو رہی تھی جو ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی وزیر اعلی کا امیدوار نہیں تھا، اپنی سوشل سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
بزنجو نے کہا کہ اسپیکر کے عہدے پر ہمیشہ ہاؤس کو ساتھ لے کر چلا ہوں، اسپیکر بنانے پر وزیر اعلی بلقچستان اور پارٹی کے ساتھیوں کا مشکور ہوں۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات جہوریت کا حسن ہے، کوئٹہ: ہمارا مقصد بلوچستان کی ترقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل ادارے بنائیں گے، کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھاینگے جس سے پارٹی کی ساقھ کو نقصان پہنچے۔
