اسلام آباد: اینٹی نارکوٹیکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمگلر کو گرفتار کیا۔
ملزمان ہیروئین بھرے کیپسول نگل کر سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔
اے این ایف نے شک کی بنیاد پر دو خواتین مسافر شمیم بی بی اور اسماء ریاض کو روک لیا۔ دوران تفتیش دونوں خواتین نے چالیس چالیس کیپسول نگلنےکا اعتراف کرلیا۔
دونوں خواتین ایئر بلیو کی پرواز پی اے 276 سے مدینہ جارہی تھیں۔ این این ایف نے دونوں خواتین کو سیل منتقل کردیا۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
