پرتگال سے تعلق رکھنے والے ہوزے مورینیو کے بحیثیت مینیجر کیریئر نے ایک اور دلچسپ موڑ لیا جب وہ جمعرات کو بینفیکا واپس آئے جہاں انہوں نے تقریباً 25 سال پہلے بار لزبن کے اس مشہور کلب میں کوچنگ کی تربیت حاصل کی تھی۔ مورینیو، جن کی عمر 62 سال ہے، نے پچھلے ماہ ترکی کے کلب فنربخچے کو چھوڑا تھا اور اب انہون نے 2026-27 سیزن کے اختتام تک بینفیکا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ مورینیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “میرا وعدہ ہے کہ میں بینفیکا کے لیے جِیوں گا، اپنے مشن کے لیے جِیوں گا۔”…
Author: ویب ڈیسک
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں بگرام کا ہوائی اڈا واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمرات کے روز برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ امریکی صدر کے مطابق اس کوشش کی وجہ بگرام کا محل وقوع ہے جہاں اسے چین کے قریب امریکی افواج تعینات کرنے کا موقع ملے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ نے کہا کہ “ہم وہ اڈہ واپس چاہتے ہیں۔” ماہرین، میڈیا اوربھارت کا پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بارے میں کیا کہنا…
اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی خاتون آرٹسٹ میڈونا نے جمعرات کو کہا کہ وہ اگلے سال اپنا ایک نیا ڈانس میوزک البم ریلیز کریں گی۔ 67 سالہ گلوکارہ وارنر ریکارڈز لیبل میں واپس آ رہی ہیں، جس کا تعلق 1980 کی دہائی میں ان کے ابتدائی ہٹ گانوں جیسے کہ “لائک اے ورجن” (Like a Virgin) اور “ہالیڈے” (Holiday) سے ہے۔ انہوں نے 2007 میں لائیو نیشن ریکارڈز کے ساتھ ایک بہت بڑے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد وارنر کو چھوڑ دیا تھا۔ سات مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ نے ایک بیان میں کہا،…


