محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ آج ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہو گا، جس کے باعث سندھ اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے اضلاع جامشورو، دادو، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، سکھر، گھوٹکی، بدین، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بارش کا امکان ہے۔
اس دوران اسلام آباد راولپنڈی میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کمزور ڈھانچوں اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پشاور میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خوشگوار رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں 30 مارچ تک برفباری متوقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا نئے اضلاع بنانے کا اعلان، برشور کو ضلع کا درجہ
اسی طرح کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، باجوڑ، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی مختلف مقامات پر بارش اور بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
