اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکبادوں کا تبادلہ کیا۔ اور پوری امت مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ کویت پر حملوں کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر اعظم نے کویت کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ جبکہ قیام امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع نے افغانوں کی مہمان نوازی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔
