پاکستان کرکٹ ٹیم اوربنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 33 اوورز سے قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا کر مضبوط پوزیشن حاصل کرلی ہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو محتاط آغاز فراہم کیا تاہم اننگز کو اصل رفتار نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے دی۔ معاذ صداقت نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 46 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
ان کی اننگز نے پاکستانی اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا اور بنگلہ دیشی بولرز پر دباؤ بڑھا دیا، صاحبزادہ فرحان نے بھی 31 رنز کی مفید اننگز کھیلی لیکن وہ تسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پی ایس ایل 11 ، وی آئی پی اور پریمیم انکلوژر کیلئے ڈیجیٹل ٹکٹ کے آپشن کا فیصلہ
نوجوان بیٹر شمیل حسین صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس وقت کپتان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ذمہ دارانہ انداز میں 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ سلمان آغا 42 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
دونوں بیٹرز چوتھی وکٹ کی شراکت میں ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، ناہید رانا اور مہدی حسن مرزا کو ایک، ایک وکٹ حاصل ہوئی ہے جبکہ دیگر بولرز کو اب تک کامیابی نہیں مل سکی۔
