معروف صدا کار اور اداکار شجاعت ہاشمی علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
شجاعت ہاشمی کو نماز جمعہ کے وقت انہیں کارڈیک اریسٹ ہوا ، نماز جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو میں ادا کی جائے گی۔
شجاعت ہاشمی نے اپنی اداکاری اور صداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا ، انہوں نے ٹیلی وژن کیریئر کا آغاز یاورحیات کے ڈرامے ’’کہر ‘‘سے کیا تھا۔
فلم اور ٹی وی کے سینیر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے
ان کے مشہور ڈراموں میں وارث ، زرد دوپہر ، رات کا پچھلا پہر ، رانی اور رضیہ اور کرچیاں سرفہرست تھے۔
شجاعت ہاشمی پڑھے لکھے فنکار تھے،انہوں نے انگریزی ادب میں ایم اے کر رکھا تھا،حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیِڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازاتھا۔
