جرمن ایئرلائن Lufthansa نے دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں 28 مارچ تک منسوخ کر دی ہیں۔
ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کشیدہ صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
لفتھانزا نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی صورتحال کے بارے میں باقاعدہ معلومات حاصل کریں اور ضرورت پڑنے پر ری شیڈولنگ یا ریفنڈ کے اختیارات استعمال کریں۔
تہران میں عوامی ٹرانسپورٹ مفت، شہریوں کی مدد کا بڑا اقدام
ایئرلائن نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دبئی کی جانب پروازوں کی معطلی کے دوران ایئرلائن حالات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔
مسافر ادارے کی ویب سائٹ اور کسٹمر سروس کے ذریعے تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
