شمالی کوریا نے مغربی ساحل پر موجود ایک نئے جنگی بحری جہاز سے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
کورین میڈیا کا کہنا ہے کہ اس تجربے کی نگرانی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے خود کی۔ انہوں نے کہا کہ میزائل تجربے کا مقصد دنیا کو شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت اور مضبوط عزم کا پیغام دینا ہے۔
کم جونگ اُن نے کہا کہ ملک اپنی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے گا۔ ایران جنگ کے حوالے سے شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے سیاسی نظام اور علاقائی خودمختاری کو نشانہ بنانا ناقابل قبول عمل ہے۔
ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کی پوری دنیا کو مخالفت کرنی چاہیے کیونکہ اس طرح کے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
ایران کے اسرائیل کے بن گورین ائیر پورٹ پر میزائل حملے، اسرائیلی دفاعی نظام ناکام
شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران کے داخلی معاملات میں کھلے عام مداخلت پر شدید تشویش ہے۔
