امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز بند کرنے اور ایران کو 20 گنا زیادہ طاقت سے نشانہ بنانے کی دھمکی پر ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والے ایرانی عوام تمہاری دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور تم سے زیادہ طاقتور طاقتیں بھی ایرانی عوام کو شکست دینے میں ناکام رہیں۔
لاریجانی نے خبردار کیا کہ ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے آخرکار خود نقصان اٹھا سکتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے نئے سپریم لیڈرکو خط، تعزیت اور مبارکباد کا اظہار
امریکی صدر نے یہ دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی یا اسرائیلی اڈوں پر حملے جاری رکھے یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکہ اس اہم بحری راستے کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔
ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرے گی۔
