برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے کئی سال تک ان کیمروں کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل کیں تاکہ سپریم کے معمولات اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔
خطے میں امریکی اڈے ہمارے لئے جائز ہدف ، اپنے دفاع کیلئے سب کچھ کرینگے ، ایرانی وزیر خارجہ
رپورٹ کے مطابق پاستور اسٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مستقل نگرانی میں رہی، جبکہ مخصوص کیمروں کے ذریعے کمپاؤنڈ کے اندر معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔
الگورتھمز کا استعمال کرکے سکیورٹی اہلکاروں کے روزمرہ معمولات، گاڑی کھڑی کرنے کی جگہیں اور کام کے راستوں کا پتہ لگایا گیا۔
ہمارا مشن ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے اور تیاری کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے، امریکی وزیرخارجہ
فنانشل ٹائمز کے مطابق اسرائیل اور امریکی سی آئی اے کو خامنہ ای کی میٹنگ کے وقت اور شرکاء کی معلومات پہلے سے حاصل تھیں۔ حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہو گئے.
