تہران: ایران نے امریکی تنقید کے بعد سعودی عرب کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔
ایران وزیر خارجہ جواد ظریف کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مستقل سعودیوں کی تذلیل کرتے رہتے ہیں کہ ہماری مدد کے بغیر سعودی حکومت دو ہفتوں کے لیے بھی گزارا نہیں کرسکتیں۔
ایرانی وزیر نے یہ بیان صدرڈونلڈ ٹرمپ کے 3 اکتوبر کے بیان کے ردعمل میں دیا۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم سعودی حکومت کو سیکیرٹی فراہم کرتے ہیں اوروہ سعودی بادشاہ سلمان سے محبت کرتے ہیں مگر وہ کافی مالدار ہیں اور انہیں ہماری سیکیورٹی خدمات کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کو اپنے ملک کی سیکیورٹی دینے کا یہ نتیجہ ہوتا ہے۔
انہوں نے خطے کے تمام ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور عزم کا اظہار کیا کہ ایران تمام پڑوسیوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے تاکہ مل کر ہم ایک مضبوط خطے کی بنیاد رکھ سکیں اور خود پسندی کو ختم کرسکیں۔
