اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اوروزیراعظم پاکستان عمران خان کی منظوری سے خواتین عہدیداران کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے شعبہ خواتین کی تنظیم نو کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے شعبہ خواتین اور بزنس فورم کی عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
تنظیم سازی کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی ضلعی صدور کا اعلان کیا گیا ہے جن میں فوزیہ ارشد شعبہ خواتین اسلام آباد، فرح آغا رالپنڈی کی صدر مقرر کی گئی ہیں۔
ڈاکٹر نوشین حامد کو لاہور کی ضلعی صدر مقرر کیا گیا ہے جب کہ بشیراں بی بی کو فیصل آباد اور قربان فاطمہ کو ملتان کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد کے لیے بزنس فورم کے عہدیداران کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پروین شاہد اسلام آباد برنس فورم کی صدر مقرر کی گئی ہیں۔
شمیم آفتاب راولپنڈی، ڈاکٹر بشریٰ فیصل آباد اور فرح جمیل کو لاہور بزنس فورم کی بطور صدر ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
