سینٹ پیٹرزبرگ: روس نے شعبہ طب میں ایک اور معرکہ سر کر لیا ہے۔ جس طرح روس کے ماہرین طب نے اس سے قبل ایبولا وائرس کی ویکسین “گیم ایویک کومبی” بنائی تھی اسی طرح انہوں نے ایک بار پھر ایبولا کے مقابلے کے لیے ویکسین پاؤڈر بنا لیا ہے۔
روسی وزارت صحت نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ روس نے ایبولا کے لئے ایک نئی پاؤڈر ویکسین تیار کر لی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس نئی دوا کو رضاکاروں پر آزمایا جا رہا ہے۔ کامیابی کی صورت میں عوام کے لیے ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
روس کی پہلی ایبولا ویکسین 2016 میں تیار کی گئی تھی۔
Republic of #Guinea launched post-registration clinical trials of the Russian #ebola vaccine Gam Evac Combi https://t.co/WkPgcQtMEB pic.twitter.com/CUq40cmUjH
— MFA Russia ?? (@mfa_russia) August 18, 2017
2017 میں گینی میں اس ویکسین کی ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ گیم ایویک کومبی کے نام سے دستیاب یہ دوائی دنیا کی پہلی ریجسٹرڈ ایبولا ویکسین تھی
World’s first #Ebola vaccine powder – independently developed by China – is approved by national regulatory agency pic.twitter.com/yByl1Cb3Im
— People’s Daily,China (@PDChina) October 20, 2017
روس کے علاوہ چین نے بھی پاؤڈر کی صورت میں ایبولا وکسین تیار کی ہے مگر اب تک اسے بیرون ملک استعمال کے لئے دستیاب نہیں کیا گیا۔
