صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اس وقت کوئی بھی درگزر کرنے کو تیار نہیں، الیکشن کی تاریخ پر بہانے بنا کر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ ہی ہے ،لگتا یے اس حکومت کو کوئی سہا را مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جنرل باجوہ کی ملاقات میں کافی چیزیں ڈسکس ہوئی کوئی فارمولا طے نہیں ہوا۔ جنرل عاصم منیر کو نے عمران خان سے ملاقات یا فون پر بات کا نہیں کہا۔
پاکستان ٹونائٹ کے میزبان ثمر عباس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کی توسیع پر عمران خان اور جنرل باجوہ سے پوچھیں۔ عمران خان کے خطوط پر آرمی چیف سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ گورنرز کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتا۔ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ سیاسی ماحول کیمطابق ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آصف علی زرداری سے متعلق الزامات پر مجھے نہیں بتایا۔ عمران خان کی گرفتاری سے ملکی حالات مزید خراب ہونگے۔
