اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کارکنان کس سے اور کیوں گلہ شکوہ کرتے ہیں ؟
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایم کیو ایم حکومت میں ہر طرح سے شامل ہے اور حیرت ہے ایم کیوایم کے کارکنان گلہ شکوہ کس سے اور کیوں کرتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: جمہوریت دشمن ہی بلدیاتی انتخابات کیخلاف ہیں، حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ بہادر آباد جائیں اور احتجاج کریں کہ ایک طرف چند وزرا ارب پتی ہو رہے ہیں اور دوسری طرف ان کے کارکنان صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں یہ کیا طریقہ ہے۔
MQM اس حکومت میں دانے سخنے ورمے شامل ہے، حیرت ہے ان کے کارکنان گلہ شکوہ کس سے اور کیوں کرتے ہیں؟ بہادر آباد جائیں اور احتجاج کریں کہ ایک طرف چند وزراء ارب پتی ہو رہے ہیں دوسری طرف کارکنان صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں یہ کیا طریقہ ہے https://t.co/ePCsJ8AjVK
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 11, 2022
