دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سوپر فور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
شارجہ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
افغانستان کی جانب سے ابراھیم زردان نے 42 جب کہ نجیب اللہ زردان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، بنگلہ دیش کے شکیب، مصدق اور سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایشیا کپ، وسیم اکرم نے بابر اعظم کی غلطی کی نشاندہی کر دی
اس سے پہلے بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اننگز کے آغاز میں بنگلہ دیش کی ٹیم افغانستان کی تباہ کن بولنگ کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو گئی اور آدھی ٹیم 53 رنز پر پولین لوٹ گئی۔
ایشیا کپ ٹی 20، پاک بھارت میچ میں حسن علی کی جگہ نہ بن سکی
اس موقع پر محمود اللہ اور مصدق حسین نے اننگز کو سنبھالا دیا 36 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مصدق حسین 48 جب کہ محمود اللہ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
افغانستان کے آف اسپنر مجیب رحمان اور راشد خان نے بنگلہ دیشی بیٹرز کو سنبھلنے اور ٹک کے کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور بالترتیب تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
