حکومتی اتحاد نے اعلی عدلیہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے خاتون میجسٹریٹ کو نام لے کر دھمکی دینے کا ازخود نوٹس کی اپیل کر دی۔
انہوں نے عمران خان کی تقریر کی مشترکہ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے خاتون مجسٹریٹ کا نام لے کر اسے دھمکی دی، آئی جی اور ڈی جی آئی اسلام آباد کو مخاطب کرکے ڈرانے کی کوشش کی، عمران خان کی یہ دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی اور لاقانونیت ہے۔
حکومتی اتحاد نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے،اور انہیں آئین اور قانون کا پابند بنایا جائے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے ایف نائن پارک جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ شہباز گل پر 2دن تشدد کیا گیا، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑیں گے ان پر کیس کریں گے،مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کیخلاف بھی کیس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے،اگر ان پر کیس ہوسکتا ہے تو ہم فضل الرحمان ،نواز شریف ،رانا ثنااللہ کیخلاف بھی کیس کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے قا نون کی بالادستی کی دھجیاں اڑاد دیں، ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ قانون اور آئین پر عمل کروائے۔
حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کا مشترکہ بیان
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے ہفتہ کی رات ایف نائن پارک اسلام آباد میں کئے جانے والے خطاب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں. pic.twitter.com/pHOJ7nBa6T
— PML(N) (@pmln_org) August 20, 2022
