پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں ایک بار پھر فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں تاریخ فتح حاصل کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کا پیغام آ گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے آگے ایک ہی راستہ ہے فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
فیس بک پر عمران خان نے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے جس پر معروف شاعر فیض احمد فیض کی غزل ’ہم دیکھیں گے‘ کے چند اشعار درج ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ بس نام رہے گا اللہ کا، جو غائب بھی ہے حاضر بھی، جو منظر بھی ہے ناظر بھی

