ملتان: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری علاج کے بعد نجی اسپتال سے روانہ ہو گئی ہیں۔
نمبرز پورے ہیں، بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں،کچھ پتہ نہیں آخر میں کیا ہوگا؟ بلاول
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی آنکھ پر لگنے والے زخم کے باعث ان کی دائیں آنکھ پر تین ٹانکے لگے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کی حالت اب تسلی بخش ہے اور وہ واپس لانگ مارچ میں شریک ہوں گی۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ان کی ایک تصویر بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 4, 2022
سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے بھی ہم نیوز کے استفسار پر تصدیق کی ہے کہ آصفہ بھٹو اسپتال سے ساہیوال کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ خانیوال میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
دہشتگردوں نے نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا، بلاول بھٹو
جلسے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون کیمرہ اڑتے ہوئے اچانک آصفہ بھٹو سے ٹکرا جاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوتی ہیں۔
ڈرون کیمرہ لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جب کہ بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو بھی پکڑ لیا۔
آصفہ بھٹو کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے آصفہ بھٹو سے کہا ہے ٹانکے لگیں گے، ان کے سر سے خون نکل رہا تھا لیکن انہوں نے کہا ادھر ہی پٹی کر دیں میں کنٹینر پر آجاتی ہوں۔
گرفتار کیا گیا تو آصفہ بھٹو میری آواز بنیں گی، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے آصفہ سے کہا ہے آپ اسپتال سے ہو کرآئیں ہم ادھر ہی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو آگے بھی ہمارے قافلے کے ساتھ ہوں گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ شہید رانی کی بیٹی آصفہ بھٹو بہت بہادر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی پتہ نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے ڈرون کیمرہ انہیں لگا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کے مطابق آصفہ بھٹو کو مختیار شیخ اسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آصفہ بھٹو کے لیے دعا کرتے ہوئےامید ظاہر کی تھی کہ انہیں زیادہ چوٹ نہیں لگی ہوگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو اورمارچ میں شریک تمام شرکا کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔
