پشاورزلمی کے وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے باولر بن گئے۔
36 سالہ وہاب ریاض نے 75 میچز میں وکٹ حاصل کرنے کی سنچری مکمل کی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے دانش عزیز کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
وہاب ریاض کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لینے بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وہاب ریاض سڑک کنار چنے بھوننے لگے، ویڈیو وائرل
انہوں نے 61 اننگز میں 23 کی اوسط سے 78 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان 63 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 61 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے جب کہ محمد نواز بھی 61 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
